افغانستان کے مشرقی صوبہ میں جھڑپ،30 سے زائد افراد ہلاک

اسدآباد:افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ کے ضلع چھاپا ڈارا میں ہفتہ کے روز جھڑپوں کے باعث5فوجی اہلکاروں سمیت30سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اتوار کے روز جاری فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے ہفتہ کو رات گئے بدامنی کا شکار ضلع میں سکیورٹی چوکی پر حملہ کردیا جس سے شدید جھڑپ شروع ہوگئی اور اس کے نتیجے میں 28عسکریت پسند اور5 فوجی ہلاک ہوگئے۔بیان کے مطابق جھڑپوں میں مزید7عسکریت پسند اور 3 فوجی زخمی ہوگئے۔بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ سکیورٹی فورسز توپ خانہ اورجنگی جہازوں کی مدد سے عسکریت پسندوں کا پیچھا کرتی رہی ہیں تاکہ وہاں پر امن وتحفظ کومستحکم کیاجاسکے۔طالبان عسکریت پسند کنڑ کے علاقوں میں متحرک ہیں جس کا اسد آباد صدرمقام کابل سے 185کلومیٹر مشرق کی جانب واقع ہے،انہوں نے حملہ پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں