حب‘ چینی انجینئر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا
حب، کول پاور پلانٹ پر کام کرنے والا چینی انجینئر دل کادورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گیا،نعش کراچی منتقل کردی گئی اس حوالے سے بتایاجاتا ہے کہ گزشتہ روز حب کے نواحی علاقہ کنڈ گڈانی کے ساحل پر قائم ایک غیرملکی نجی کول پاور پلانٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئر کی نعش جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال پہنچائی گئی اس موقع پر موجودڈاکٹرز اور حبکو پولیس کے اہلکاروں کے مطابق 57سالہ مسٹر ڈینگ اے بی ولد پیازونگ گزشتہ رات اپنے کمرے میں سونے گیا جسکے بعد صبح وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا پولیس اہلکاروں اور ڈاکٹرز نے مزید بتایا کہ کول پاور انتظامیہ اور وہاں کے طبی مرکز کے عملے کے مطابق چینی انجینئر کی موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب واقع ہوئی ہے اسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد رینجرز اور کول پاور کی سیکورٹی کی نگرانی میں نعش کو کراچی منتقل کردیا گیا
Load/Hide Comments