ایم ایس قلات کا ڈاکٹرز پر تشدد اور تذلیل نا قابل برداشت ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان
کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر احمد عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات کے نااہل، کرپٹ ایم ایس کا رویہ اب برداشت سے باہر ہو چکا ہے۔موجودہ ایم ایس کے رویہ اور کرپشن سے ہسپتال تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔آج ڈاکٹر کو کمرے میں بند کر کے جس طرح انھیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا یہ عمل اب نا قابل برداشت ہے۔صدر کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ڈاکٹر کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے اس نااہل،کرپٹ، روایات سے عاری اور ذہنی مریض کے خلاف کوئی اقدام نہ اٹھایا تو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اپنے ڈاکٹرز کی عزت اور حفاظت کے لیے انتہائی سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہو گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور موجودہ انتظامیہ پر عائد گی۔
Load/Hide Comments


