حکومتوں کا کام عوام کی خدمت اور مسائل حل کرنا ہے مسائل میں اضافہ کرنا نہیں، مصطفیٰ کمال

کوئٹہ:پاکستان سرزمین پارٹی (پی ایس پی)کے سربراہ سید مصطفی کمال نے حکومت بلوچستان اور دھرنے پر بیٹھے ملازمین سے اپیل کی ہے کہ معاملات کو اس حد تک پہنچانا کہ پھر واپسی مشکل ہے نہ لے جایاجائے،حکومتوں کاکام عوام کی خدمت اور مسائل حل کرناہے،اگر کوئی ملازم کام نہیں کرتا تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے کوئی بھی کام نہ کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیتا،جام کمال کے بیان کہ ملازمین کام نہیں کرتے سے وہ ملازمین جو کام کرتے ہیں ان کی دل آزاری ہوئی ہے،معاملات کے حل کیلئے درمیانی راستہ نکالاجائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔سید مصطفی کمال نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی جانب سے ایک ہفتے سے زائد مطالبات کے حل کیلئے دھرنا دئیے بیٹھے ہیں انہوں نے ملازمین اور حکومت بلوچستان پر زور دیتے ہوئے کہاکہ درمیانہ راستے کیلئے دونوں طرف سے لچک پیدا کی جائے تاکہ معاملہ حل ہوں،وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان کہ ملازمین کام نہیں کرتے ایسا کچھ نہیں مزدور طبقہ،ملازمین کام کرتے ہیں جس سے ان کے دل آزاری ہوئی ہے،کام نہ کرنے والوں کا کوئی بھی حمایت نہیں کرتا،انہوں نے کہاکہ حکومتوں کاکام یہ نہیں کہ فلاں کام نہیں کرتا حکومت کو چاہیے کہ کام نہ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیں اگر کام کرنے والوں کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے جائیں تو یہ ناانصافی ہے حکومت بلوچستان سے اپیل ہے کہ وہ لچک کامظاہرہ کرکے مطالبات پر نظرثانی کرے،انہوں نے ملازمین سے اپیل کی کہ حکومتوں کے اپنی مجبوریاں ہے وہ لچک کامظاہرہ کرے،پاکستان ایسے اسٹینڈآف کا متحمل نہیں ہوسکتا،ملک کی ترقی کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرناہے امید ہے کہ یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں