دنیا بھر میں کرونا کی وبا، ہلاکتوں کی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 64 ہزار 221 ہو گئی۔ 11 لاکھ 92 ہزار 401 افراد عالمی وبا کا شکار ہو گئے۔ چین میں کرونا سے ہلاک افراد کی یاد میں ایک دن کا سوگ منایا گیا۔ادھر چین نے دہشت زدہ بیماری پر قابو پا کر دنیا کو امید کی نئی کرن دے دی۔ چین میں کرونا سے مرنے والے مریضوں کو طبی عملے کی یاد میں ایک روزہ سوگ منایا گیا۔ ملک بھر میں تین منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ سفارتخانوں اور قونصل خانوں پر چین کا قومی پرچم سرنگوں ہے۔اس حوالے سے چین کے بڑے شہروں میں صبح 10 بجے تقریبات منعقد ہوئیں۔ ان شہروں میں چین کا صنعتی مرکز ووہان بھی شامل تھا، جہاں سے یہ وائرس سب سے پہلے سامنے آیا۔دوسری جانب اٹلی میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 681 ہو گئی۔ ایک لاکھ 19 ہزار 827افراد عالمی وبا کی لپیٹ میں ہیں۔ سپین میں کرونا سے 11 ہزار 198 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ فرانس میں اب تک 6 ہزار 507 افراد کرونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں 3 ہزار 605 افراد جان سے گئے۔ جرمنی میں 1275، چین میں 3 ہزار 326، ایران میں 3 ہزار 294 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت میں مرنے والوں کی تعداد 72 ہو گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں