چینی صدر کو تنقید کرنے والا کروڈ پتی شخص بیٹا اور اسسٹنٹ سمیت لاپتہ
بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے صدر شی جن پنگ کے انداز پر تنقید کرنے اور انہیں جوکر کہنے والا ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک 69؍ برس کے کروڑ پتی چینی شہری گزشتہ تین ہفتے سے لاپتہ ہے۔رین ژی چیانگ 12؍ مارچ سے لاپتہ ہیں، انہوں نے چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تنقید کی تھی۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، رین ژی پہلے کمیونسٹ پارٹی کے وفادار رکن ہوا کرتے تھے لیکن گزشتہ چار برس کے دوران وہ چینی حکومت پر شدید تنقید کرنے لگے تھے۔ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ماہ لاپتہ ہوئے تھے، انہوں نے آن لائن ایک آرٹیکل لکھا تھا جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں۔ اپنے آرٹیکل میں انہوں نے میڈیا اور اظہار کی آزادی پر عائد کردہ بندش پر بھی تنقید کی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کا بیٹا اور ان کا اسسٹنٹ بھی لاپتہ ہے۔