صدر ٹرمپ کا ماسک پہنے سے انکار
تفصیلات کیمطابق سینٹرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کی جانب سے دی گئی رہنما ہدایات میں عوام کو ہدایت کی گئی کہ عوامی مقامات پر جاتے ہوئے ماسک لگائیں لیکن امریکی صدر نے واضح کیا ہے کہ ان کا اس ہدایت پر عمل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں.تاہم دوسری جانب امریکی خاتون اول نے ایک بالکل ٹھوس اور متضاد پیغام دیا اور نئی ہدایات کی حمایت کی.سماجی روابط کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جیسے کہ ویک اینڈ آ پہنچا ہے،میں ہر ایک سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک یا چہرہ چھپانے والی چیزیں استعمال کرنے کی درخواست کرتی ہوں۔
Load/Hide Comments