قلعہ عبداللہ، میٹرک امتحانات کا بائیکاٹ، صرف دو سنٹرز میں پرچہ لیا جا سکا

قلعہ عبداللہ:میٹرک امتحان کا بائیکاٹ،سخت سیکورٹی میں ضلع میں قائم 9میں سے صرف 2سنٹرز میں پرچہ لیا جاسکا،پرچے کیلئے آنے والے طلبہ مایوس واپس ہوگئے،امتحانی عمل کیلئے اب بھی غیریقینی صورتحال برقرار۔تفصیلات کیمطابق قلعہ عبداللہ میں آج سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کا سخت سیکورٹی میں باقاعدہ آغاز ہوگیا تاہم ضلع بھر میں قائم 9میں سے صرف2امتحانی مراکز میں پرچہ لیا جاسکا،صوبے بھر میں ملازمین اتحاد گرینڈالائنس نے جو کہ گزشتہ 12روز سے کوئٹہ میں دھرنا دیا ہوا ہے نے گزشتہ روز میٹرک کے امتحان سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور آج اس پر عمل درآمد کیلئے صرف 2سنٹرز میں پیپر لئے جاسکے جبکہ کئی دیگر میں امتحانی عملہ نہیں پہنچ سکااور یا پھر سنٹرز کو تالے لگادیئے گئے،اس دوران پرچوں کیلئے آنے والے طلبہ مایوس ہوکر واپس چلے گئے دوسری جانب دیگر پرچوں کے حوالے سے غیریقینی اب بھی صورتحال برقرار ہے طلبہ اوروالدین نے اعلی حکام سے مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں