نوشکی میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے، بابو رحیم مینگل

نوشکی( نامہ نگار)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ایم پی اے نوشکی بابو میر محمد رحیم مینگل نے کہا کیسکو ایک منصوبے کے تحت ہماری تجویز کردہ منصوبوں پر تاخیری حربے استعمال کر کے نوشکی کے عوام کو مصاہب مشکلات کاشکارکرناچاہتا ہے جبکہ ہم نے عوامی مشکلات کوپیش نظر رکھ کر ایک سال قبل ایم پی ایترقیاتی فنڈز سے2کروڈروپے نئے ٹرانسفارمر نصب کرنے کیلئے رکھا فنڈزکارقم باقاعدہ رلیزہونیکے باوجودایک سال گزرنے کے باوجود کیسکو حکام تاحال ایم پی اے فنڈز کے ٹرانسفارمر نصب نہیں کررہے ہیں آبادی زیادہ ہونے اور بجلی کالوڈبڑھنے کے سبب آئے روز ٹرانسفارمرز خراب ہورہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کوسخت مشکلات کاسامناکررہے ہیں مریضوں اورطبی اہکاروں کے مصائب کے سبب 24گھنٹے بجلی کی فراہمی کی خاطربجلی گریڈ اسٹیشن سے سول ہسپتال تک ڈائریکٹ بجلی کنکشن کیلئے واپڈاکو45لاکھ روپے کے خطیرفنڈز فراہمی کے باوجود سول ہستال نوشکی کیلئے بجلی لائن لگانے کاکام تاحال شروع تک نہیں کیاگیاحالانکہ واپڈاگریڈ سے سول ہسپتال آدھا کلومیٹرسے بھی کم فاصلے پرہے مگراس کے باوجود واپڈاحکام احساس زمہ داری نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف سول ہسپتال کے طبی عملہ بلکہ مریض بھی سخت پریشان ہوتے ہیں اورایمرجنسی کی صورت میں بجلی نہ ہونے کے باعث انسانی قیمتی جان بھی ضائع ہوسکتی ہیں عوامی مشکلات میں کمی اور فوری طورپربجلی ٹرا نسفار مرکی تنصیب کے حوالے سے کیسکوچیف سے ملاقات کئے یقین دہانی کے باوجود تاحال نئے ٹرانسفارمرز کونصب کرنیکاسلسلہ شروع نہیں کیا جس کی وجہ سے آئے روز بجلی لوڈنگ شیڈنگ کی وجہ سے ٹرانسفارمرخراب ہورہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کومشکلات کاسامناکرناپڑتاہے انھوں کہا کیسکوچیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ایم پی اے فنڈزسے منظور ہونیوالے بجلی ٹرانسفارمرز نصب کرنے کاکام شروع کرے تاکہ عوام کو برابروولٹیج بجلی فراہم ہوسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں