طبقاتی جبر تقسیم و ناانصافی نے مسیح عوام کو محکوم و پسماندہ رکھا ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے زہر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ایسٹر ملن پارٹی کی تقریب منعقد ہوا۔ایسٹر ملن پارٹی سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ, مرکزی سنئیر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی, صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ, ڈاکٹر کہور خان بلوچ,آغا گل انیل غوری،آصف جان مسیح، ریاض زہری حنیف کاکڑ نے خطاب کیا۔نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر مالک بلوچ نے مسیح برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحت ایجوکیشن کے حصول کو ممکن بنانے میں مسیح عوام کا بنیادی کرادر رہا ہے لیکن بدقسمتی طبقاتی جبر تقسیم و ناانصافی نے مجموعی عوام کو پسماندہ و محکوم رکھا ہے۔قانون و انصاف میں نابرابری نے ملک کو انتشار و خلفشار کا شکار کردیا ہے۔ائین و قانون تحفظ فراہم کرتا ہے۔لیکن یہاں قانوں وانصاف کو تحفظ دینے کیلیے جدوجہد کررہے ہیں۔مسیح عوام سمیت اقلیت سے تعلق رکھنے والے تمام مذاہب عدم تحفظ اور مصائب کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی انسانیت و انسانی اقدار کی عظیم فلسفے پر عمل پیرا ہوکر ظلم واستحصال سے پاک سماج کی تشکیل کیلیے جدوجہد کررہی ہے۔اور اس مقصد کے حصول کیلیے بلوچستان کی تمام اقوام و مذائب کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے دور اقتدار سے قبل بلوچستان امن و امان کی بدترین صورتحال سے دوچار تھا۔مذہبی منافرت و ٹارگٹ کلنگ عروج پر تھی۔اغوائے برائے تاوان منافع بخش کاروبار بن گیا تھا۔لیکن نیشنل پارٹی نے سیاسی بصیرت و سنجیدگی سے بتدریج حالات کو قابو میں لاکر امن کو بحال کیا۔اور نیشنل پارٹی آپ کو یقین دلاتی ہے کہ نیشنل پارٹی عوام کی بلا رنگ ونسل اور مذئب کے خدمت کے فلسفے پر گامزن رئیگی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر کبیر احمد محمد شہی صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹر خوشیوں کا تہوار ہے اور تہوار کسی بھی مذہب میں ہو خلوص جذبے اور محبت کا پیغام لاتا ہے۔نیشنل پارٹی مسیح عوام کی خوشیوں میں شریک ہے۔مقررین نے کہا کہ ظلم کے خلاف جدوجہد کرنا والا سماج ہی زندہ رہتا ہے۔جدوجہد ہی انسان کو سماج سے جوڑتا ہے۔سماج سے ظلم و ناانصافی کے خاتمے کیلیے باشعور انقلابی سیاسی تنظیم کی ضرورت ہوتی ہے۔اور نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت جو تمام طبقات کی نمائندگی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم آئین وقانون کی حکمرانی کی جنگ لڑی رہی ہے۔اور پی ڈی ایم کی تحریک ہی جمہوریت و آئین و قانون کو تحفظ دے سکتا ہے۔


