جنوبی بلوچستان کن اضلاع پر مشتمل ہے،یہ فیصلہ کس قانونی فورم پر کیا گیا ہے؟

کوئٹہ:بی این پی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے جنوبی بلوچستان کی تفصیلات سے متعلق صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا، نوٹس کے متن میں صوبائی وزیر منصوبہ بند ی و ترقیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنوبی بلوچستان کن اضلاع پر مشتمل ہے اور کیا یہ فیصلہ صوبائی اسمبلی یا کسی قانونی فورم پر کیا گیا ہے نیز بلوچستان کے جن اضلاع میں 600ارب کی ترقیاتی اسکیمات رکھی گئی ہیں اسکی منظوری کس فور م پر لی گئی ہے ان اسکیمات کی مکمل تفصیل فراہم کی جائے، ثناء بلوچ توجہ دلاؤنوٹس منگل کو اسمبلی اجلاس میں پیش کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں