کورونا وائر س،ڈپٹی کمشنرز کو متاثرہ خاندانوں کو راش فراہم کرنے کے لئے اضافی رقم جاری
کوئٹہ،حکومت بلوچستان نے صوبے کے 33اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کورونا وائر س سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو راش فراہم کرنے کے لئے اضافی طور پر 76کروڑ 50لاکھ روپے جاری کردئیے، تفصیلات کے مطابق اتوار کو حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کے حوالے سے قائم کردہ فوڈ سکیورٹی سب کمیٹی کی سفارش پر صوبے کے 33اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہونے والے افراد کو راش فراہم کرنے کے لئے 76کروڑ 50لاکھ روپے جاری کردئیے ہیں،سب سے زیادہ فنڈ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 13کروڑ 50لاکھ جاری کئے گئے جبکہ کیچ کو 6کروڑ،خضدار،قلعہ عبداللہ، پشین، کو ساڑھے چار،ساڑھے چار کروڑ،لسبیلہ، جعفر آباد، نصیر آباد، کو تین، تین کروڑ، صوبے اضلاع آواران،بارکھان، چاغی، ڈیرہ بگٹی،گوادر، ہرنائی، جھل مگسی، کچھی، قلات،خاران، قلعہ سیف اللہ، کوہلو،لورالائی، مستونگ، نوشکی، پنجگور، سبی، شہید سکندر آباد،صحبت پور، واشک، ژوب کو ڈیرھ ڈیرھ کروڑ،موسیٰ خیل،زیارت اور دکی کو 75،75لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں، اضافی طور پر جاری کئے جانے والے فنڈز کو 2019-20کے نظر ثانی شدھ اخراجات کی مد میں رکھا جائیگا