بلوچستان کے دیگر شہروں کی طرح تربت میں بھی مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی
تربت:ملک کے دیگر شہروں کی طرح تربت میں بھی مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے اور غریب طبقے کی نظر حکومت کے یوٹیلیٹی اسٹوروں پر لگی ہوئی ہیں تربت میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر لوگوں کا رش اور بے بہا مہنگائی کی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹوروں میں خردونوش کی اشیا کا خرید و فروخت تیزی سے جاری ہے شہریوں نے کہا سرکاری پرائس لیسٹ کے مطابق اشیا نہیں مل رہے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹوروں میں جہاں اب ماہ صیام میں مزید زیادہ رش دیکھنے کو ملتا ہے شہریوں نے اس حوالے میڈیا کو بتایا کہ تربت شہر میں کل پانچ یوٹیلیٹی اسٹورز ہیں جن میں سامانوں کی اکثر کمی ہوتی ہے, شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضروریات کو سمجھتے ہوئے اشیا کی فراہمی کو ممکن بنائے اور روزانہ کی بنیاد پر کم از کم ایک ٹرک سامان کی فراہمی ہونا چاہیے تاکہ رمضان المبارک کے پیکیج سے ضرورت مندوں کی ضروریات پورا ہوسکیں, انہوں نے کہاکہ لوگوں کو سستااورمعیاری راشن سمیت دیگر سامان فراہم کررہے ہیں, لیکن یوٹیلیٹی اسٹوروں کا یہ سامان دکانداروں کیلئے نہیں صرف اور صرف غریب اور عام عوام کی سہولت کیلئے ہیں


