حکمرانوں کی پرتشدد پالیسیوں کے باعث ملک میں انتشار اور افراتفری پھیل رہی ہے، عبدالقادر لونی

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئرنائب امیر مولاناعبدالقادرلونی نے کہاکہ حکمرانوں کی پرتشدد پالیسیوں کی باعث ملک میں انتشار وافراتفری پھیل رہی ہے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے مسئلہ پر امت مسلمہ نے کبھی لچک نہیں دکھائی ناموس رسالت کے تحفظ کا پر امت متحد ہیں اموس رسالت اور ختم نبوت کے لیے امت مسلمہ کا جذبہ و حمیت آج بھی ناقابل شکست ہے۔انہوں نے کہا کہ کفری قوتیں آئے روز ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا کردیا جاتا ہے۔ اور اسلام کے خلاف زہراگلتا جارہاہے کفری قوتیں ملک میں تعصبات کی آگ بھڑکانے اور ملک میں خون خرابہ کرنے کے لیے ناموس رسالت، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، امہات المومنین، اہل بیت عظام اور خلفائے راشدین کے توہین کررہے ہیں ان ممالک سے تعلقات منقطع کرنے کی بجائے ناموس رسالت کے تحفظ کرنے والے تنظیم پر پابندی عائد کیا جارہا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے جن تنظیموں نے 30سال تک کراچی کے تین کروڑ عوام کو یرغمال اور قتل وغارتگری کا بازار گرم کرکے رکھاہوا تھا،خود پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں 126دن کے دھرنے کے دوران سول نافرمانی، پی ٹی وی پر حملے سمیت تمام تر غیرقانونی اور غیراخلاقی ہتکنڈوں کے باوجود آج اقتدار کے مسند پر فائز ہے۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت، مسلمانوں کے ایمان کی اساس اور روح ہے عقیدہ ختم نبوت انسانیت پر ایک احسان عظیم ہے۔ مسلمانوں کا اجماعی عقیدہ ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہزاروں جانثاران موجود ہے جب بھی مذہبی جذبات کومجروح کیاتوقافلہ اہل حق اس کے مقابلے میں آگیااوراس فتنہ کی سرکوبی کے لیے سینہ سپر ہو گیا۔تحفظ ختم نبوت کی خاطر جانثاران ختم نبوت کوکٹھن مراحل اورمشکل حالات کو خندہ پیشانی سے قبول کیا انہوں نے کہا حکومت طے شدہ معاہدے کی پاسداری کرتے تو حالات اس نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔ گرفتاریاں اور پابندیاں مسئلے کاحل نہیں تحریک پر پابندی مسئلے کاحل نہیں مذکرات کی میز پر مسئلہ کوحل کریں اور طے شدہ معاہدے کی پاسداری کرے جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں