گھوٹکی،جھگیوں میں آگ بھڑکنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق

گھوٹکی،گھوٹکی کے نواحی گاوں راجہ فارم میں جھگیوں میں آتشزدگی سے تین بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔گھوٹکی کے نواحی علاقے راجہ فارم میں جھگیوں میں اچانک آتشزدگی کے باعث تین بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ وہاں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا۔دوسری جانب آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، متاثرہ افراد کا تعلق ہندو برادری سے ہے جو کھیتی باڑی کا کام کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں