جامعہ بلوچستان میں کلاسز بند جبکہ ایڈمنسٹریشن اسٹاف اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر رہیں گے
کوئٹہ:جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان کے احکامات کے مطابق جامعہ بلوچستان کووڈ19کی تیسری لہرکے پھیلاؤ کے باعث 19اپریل 2021سے30اپریل2021 تک تدریسی عمل کے لئے بند رہے گا۔ جبکہ ایڈمنسٹریشن اسٹاف ایس او پیز کوعمل پیرا کرتے ہوئے اپنی اپنی ڈیوٹیوں پرحاضر رہیں گے۔ اورتمام امتحانات اور انٹری ٹیسٹ اپنے اپنے شیڈول کے مطابق ہونگے۔
Load/Hide Comments


