بلاول کی نواز شریف کے بارے میں سلیکٹڈ کی بات غلط نہیں ہے،قمر الزماں کائرہ

لاہور:رہنما پیپلز پارٹی قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی نواز شریف کے بارے میں سلیکٹڈ کی بات غلط نہیں ہے اور ہمیں اشارے کی باتیں کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل،دکھ اور حالات کااشارہ جانتی ہے وہ دوسرے لوگ ہونگے جنہیں کہیں اور سے اشارے ملتے ہیں۔ منگل کے روز پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزماں کائرہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ حکومت مزید چلی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو جائے گا۔ انہوں نے بلاول زرداری کے میاں نواز شریف کے حوالے سے بیان پر کہا کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ اشارہ ملا ہے تو ہاں واقعی اشارہ ملا ہے اور عوام کے مسائل، دکھوں اور حالات سے اشارہ ملا ہے لیکن جس اشارے کی لوگ بات کرنا چاہتے ہیں ان کو اشارے کہیں اور سے ملتے ہونگے جبکہ سیاسی جماعتیں بہتر جانتی ہیں کہ سیاست کیلئے کیا کرنی ہے اورکس وقت کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں