خضدار سے باہر مال مویشی لیجانے پر پابندی عائد
خضدار: خضدار سے باہر مال مویشی لیجانے پر پابندی عائد۔اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمد بلوچ کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ و نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے رمضان المبار کے مہینے میں جانوروں کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کے لئے جانوروں کی سمگلنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے تمام لیویز انچارج و عملے کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سب ڈویژن خضدار سے باہر مال مویشی لیجانے کی قطعاً اجازت نہ دیں۔ مال مویشی خضدار سے باہر لیجانے پر پابندی کا مقصد رمضان المبارک کے دوران جانوروں کی قیمت اور قلت کو روکنا ہے تاکہ عوام کو سستے گوشت کی صورت میں ریلیف مل سکے۔
Load/Hide Comments


