پاکستان کو عالمی مالی اداروں کے ہاتھوں بیچنا حکومت کا ایجنڈا ہے، غفور حیدری
خضدار;:معیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سنیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے ملک میں افراتفری بے راہ روی کی وجہ حکومت کی نا اہلی ملک وملت دشمنی ہے عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کو معاشی طور پر کھوکھلا کرکے عالمی مالی اداروں کے ہاتوں بیچنا ہے تاکہ اس ملک کو جو اسلام کے نام پر بنی ہے قادیانیوں کے لئے ایک آزاد ریاست کے طور رکھا جائے لیکن ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں عمران خان سمیت ان کے اندرونی و بیرونی آقاؤں کو ان سازشوں میں منہ کی کھانا پڑیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ان روز اول سے ان سازشوں کو بھانپ کر میدان میں کود پڑا ہم نے پورے ملک میں دو درجن کے قریب ملین مارچ کرکے عمران کے غیر منتخب مسلط کردہ حکومت کو واضح پیغام دیا کہ کہ عوام کی حمایت ان کو حاصل نہیں بلکہ ان کو جن مقاصد کے لئے مسلط کیا گیا تھا وہ مقاصد سب کے سامنے آگئے ہیں یہ قوم اس طرح کے حرکتوں کو قبول نہیں کریگی۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ حکومت کے ناجائز ہونے پر پاکستان کے تمام سیاسی جماعتوں کا اصول اتفاق ہے پی ڈی ایم اپنی اصل شکل میں اور مقاصد کے ساتھ قائم ہے جو ساتھی اس کٹھن سفر میں ہمارے ساتھ نہیں چل سکے ان کی مجبوریوں کا سب کو علم ہے ورنہ وہ ان کا ضمیر آج بھی ہمارے ساتھ ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عید کے بعد پی ڈی ایم اپنی تحریک کو ایک نئے عزم کے ساتھ شروع کریگی اور ہم اس ناجائز حکومت جس نے مہنگاء کی وجہ سے لوگوں کا جینا محال کردیا جس کی وجہ ملک کی وجود جغرافیاء اور نظریاتی سرحدوں کو شدید قسم کے خطرات لاحق ہیں اس ناجائز حکومت مزید چلنے نہیں دیں گے قوم مطمئن رہے ہم اسلام ا ملک وقوم کے اہداف سے غافل نہیں رہیں گے۔


