منشیات کی سمگللنگ کی روک تھام کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ضیاء لانگو
کوئٹہ(انتخاب نیوز)صوبائی اسمبلی اجلاس میں وزیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نےایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2020ء میں منشیات کے خلاف 142مقدمات درج کرکے144افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 2021ء میں 139مقدمات میں 146افراد کو گرفتار کیا گیا ہے سال2020ء میں 945کلو گرام چرس سمیت بھاری مقدار میں دیگر منشیات برآمد کی گئیں جبکہ 2021ء میں اب تک 2028کلو گرام چرس اور بھاری مقدار میں دیگر منشیات برآمد کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ 2020ء میں اسلحہ ایکٹ کے تحت85مقدمات درج کرکے85افراد کو گرفتار کیا گیا اور اسلحہ و بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ 2021ء میں اب تک186مقدمات میں 199افراد گرفتار اور ان کے قبضے سے بھی بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں
Load/Hide Comments


