ابصار عالم پر حملہ آزاد میڈیا کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ملک کے معروف صحافی اور پیمرا کے سابق ڈائریکٹر ابصار عالم پر قاتلانہ حملے اور انہیں شدید زخمی کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملک میں آزاد صحافت اور آزاد میڈیا کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت سلیکٹرز کی پیداوار ہے جنہوں نے سیاسی جمہوری قوتوں کے خلاف غیر آئینی اور غیر قانونی کارروائیوں اور اقدامات کے ساتھ ساتھ روز اول سے میڈیا کو پابند سلاسل رکھا ہے صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کو حقائق عوام تک پہنچانے سے روکا گیا ہے جس سے ملک کی بین الاقوامی سطح پر بھی بدنامی ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر سنسر شپ کسی صورت قابل قبول نہیں پشتونخوامیپ مطالبہ کرتی ہے کہ ابصار عالم پر ہونیوالے قاتلانہ حملے اور انہیں شدید زخمی کرنے کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی پر عدالتی کمیشن قائم کرکے صحافت پر حملے کے مترادف اس واقعہ کی تحقیقات کی جائے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں