کرپٹ اور لوٹا کریسی کی سیاست نے معاشی جڑیں کھوکھلی کر د ی ہیں، مولانا عبدالقادر لونی
کوئٹہ :جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادرلونی نے کہا کہ کرپٹ اورلوٹا کریسی کی سیاست کرنے والوں نے ملک کی معاشی کی جڑیں کھوکھلی ہورہی ہے فرسودہ نظام میں احتساب کی امید نہیں اس فرسودہ نظام میں راہزنوں اور راہبروں کے درمیان تمیز ختم ہو چکی جس کی وجہ سے ملک میں آئینی، سیاسی و اقتصادی بحران کا تسلسل ہے انہوں نے کہا کہ فرسودہ نظام سے نجات کے بغیر ملک کی سیاست اور معیشت پر تسلط کی زنجیریں ٹوٹ نہیں سکتیں اور نہ ملک وقوم کے مسائل کا حل موجود ہوگے انہوں نے سیاست پر اپنی اجارہ داریاں قائم کر لیں جس کے باعث موروثی سیاستدانوں اور جاگیر دار خاندانوں نے سرمایہ دار سوچ سے ملک کی سیاست میں کاروبار کا روپ دھار لیا ہے۔ ملک سیاسی نظام موروثیت کی گرہ سے بندھا ہوا ہے چند جاگیر دار اور سرمایہ دار خاندان ملکی سیاست پر قابض چلے آرہے ہیں جس کے باعث ملک میں جمہوری اقدار و روایات زوال پذیر ہیں۔سیاستدانوں کی کرپشن و بدعنوانینا اہلیت اور مفادت کی سیاست کی ترجیحات نے ملکی سیاسی نظام کو اس دوراہے پر لا کھڑا کیا ان کی سیاست کچھ لو اور کچھ دو تک ہے ان کا فلسفہ اور نظریہ اقتدار کیحرص و ہوس اور ذاتی مفادات کا حصول ہے قوم کو صرف جھوٹ اور فریب کی نعروں سے ورغلایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ فرسودہ نظام میں جبر و استحصال کے تسلسل سے عوام کے خون کو چوس دئیے استحصالی نظام کے خلاف ڈٹ کر آواز اٹھائیں وقت دور نہیں کہ اس فرسودہ نظام سے قوم کو نجات مل جائینگے۔


