عمران خان کورنا میں مبتلا ہونے کے باوجود عوامی مقامات پر جاتے تھے جس سے عوام میں منفی پیغام گیا، سردار یعقوب ناصر
لورالائی: پی ڈی ایم کے مرکزی رہنماء و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصرنے کہا ہے کہ حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے ایس او پیز کا کہہ رہی ہے دوسرے طرف وزیر اعظم اور اسکی اہلیہ دونوں کورونا میں مبتلا تھے اور وزیر اعظم اسکے باوجود میڈیا سے بات چیت کرتے رہتے تھے جبکہ ہر روز وزیر اعظم عوامی تقریبات میں جارہے ہیں اور خطاب کر کے کورونا کی دھجیاں اڑا رہے ہیں انکے اس عمل سے عوام میں بڑا منفی میسج جارہا ہے جس سے دنیا میں بھی ہمارے ملک کا کوئی اچھا میسج نہیں جارہا ہے۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کورونا واقعی اس وقت ایک خطرناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے مسلم لیگ ن کا کراچی میں اہم انتخابی جلسہ تھا جس مریم نواز نوز شریف نے خطاب کرنا تھا لیکن ہم نے سیاسی مفاد کے خاطر وہ سرگرمی بھی کینسل کر دی اسکو کہتے ہیں ایس او پیز کی پابندی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا انتیس اپریل کو اہم اجلاس ہوگا جسمیں اسلام آباد لانگ مارچ سمیت اہم ملکی معاملات زیر غور ائینگے انہوں نے کہا کہ پی پی اور اے این پی نے پی ڈی ایم کے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے وہ تحریری طور پر ہمارے شو کاز نوٹس کا جواب دیکر ہمیں مطمئن کریں تو انھیں دوبارہ پی ڈی ایم میں لینے پر غور کیا سکتا ہے بصورت دیگر لانگ مارچ کیلئے ہم ہی کافی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک رمضان میں بھی مہنگائی کی زد میں ہے عوام کے مشکلات روز بروز بھڑتے جارہے ہیں جبکہ حکومت کو اپنی کرسی کی فکر ہے روز وفاقی وزراء وزیر ااعظم کی حمایت میں پریس کانفرسز کررہے ہیں لیکن وہ عوام کے درمیان نہیں جارہے کہ انکے مسائل کیا ہیں اور انکو کیا پریشانی لاھق ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ڈکٹیشن پر چل کر بجلی کو ائندہ تین سالوں تک اسکے نرخوں میں 884 ارب روپے کا اضافہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے جبکہ گیس کے بلوں میں بھی 97 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 105 ارب روپے کے مزید ٹیکسز لگانے جارہی ہے اور سرکاری ملازمین کے ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن کی سہولت مکمل ختم کرنے کی بھی تیاری ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کو ائی ایم ایف کے تابع کر کے اسکی خود مختیاری کو ختم کر دی گئی ہے۔


