ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا کورونا کی تیسری لہر پر شدید تشویش کا اظہار، عوام سے احتیاط کی اپیل
کوئٹہ :ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت کے ساتھ آمد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں بڑی تعداد میں عوام کے متاثر ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے بیان میں کہا گیا کہ کورونا وبا کا علاج صرف اور صرف احتیاط اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے میں ہیں ہم جتنا احتیاط کریں گے اتنا ہی اپنے عزیز و اقاریب اپنے اہل خانہ اور گلی محلے کے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے سلسلے میں مثبت کردار ادا کریں گے ہماری ذرہ سی بے احتیاطی ہمارے دوستوں اور عزیزوں کے لئے ایک مصیبت ثابت ہوگی بیان میں کہا گیا کہ کورونا وبا کی پہلی لہر کے بعد حکومت اور عوام نے انتہائی دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کو بڑی تباہی سے بچائے رکھا اس دوران عوام کا مثبت طرز عمل اور احتیاطی تدابیر کی بدولت ہم نے اس وبا کو شکست دی اب اس کی تیسری اور انتہائی خطرناک لہر نے بڑی شدت کے ساتھ پوری دنیا پر حملہ کررکھا ہے جس سے بچھنے کیلئے ہمیں ایک بار پھر اسی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوگی جس طرح ہم نے اس سے قبل اختیار کررکھی تھی بیان میں کہا گیا کہ دنیا میں اس وقت ایک بڑی آبادی جس میں بچوں کی بھی ایک قابل ذکر تعداد موجود ہے اس وبا کی تیسری لہر کا نشانہ بنی ہے جس میں ہمسایہ ملک انتہائی خطرناک صورتحال سے دوچارہے اسی طرح یہ وبا ہمارے ملک میں بھی تیزی کے ساتھ پھیل رہاہے جبکہ کوئٹہ شہر اور صوبے کی کئی اضلاع میں اسکا تناسب خطرناک ہوچکا ہے اگر ہمیں اپنے عزیز و اقاریب اور دوستوں کی زندگیوں سے حقیقی معنوں میں محبت ہے تو پھر ہر ممکن احتیاط ہم پر فرض ہوجاتا ہے بیان میں عوام سے ماسک کے استعمال سماجی فاصلہ اختیار کرنے غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب برتنے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپنی زمہ داریوں کی ادائیگی کی توقع کی گئی۔


