شکیلہ نوید نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ مستحقین کے لیے پارٹی فنڈ میں جمع کرادی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ مستحقین کی مدد کے لئے پارٹی فنڈ میں جمع کرادی تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مستحقین کی مدد کے لئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ پارٹی کی سماجی تنظیم ”دردوار“میں جمع کرادی اس موقع پر انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مستحق افراد کی مالی معاونت اور راشن کی فراہمی کے لئے پارٹی کی سماجی تنظیم کی جانب سے اٹھائے گئے عملی اقدامات کا حصہ بنیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مالی معاونت کرکے انہیں راشن فراہم کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں