ٹھٹھہ میں راشن کی تقسیم کے دوران دو گروپوں میں تصادم، 18 افراد زخمی

ٹھٹھہ،ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے میں راشن کی تقسیم کے دوران دوگروپوں میں تصادم کے دوران لاٹھیوں کے استعمال سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔ٹھٹھہ کے ساحلی علاقہ بگھان میں راشن تقسیم کرنے کے دوران قطار توڑ کر راشن کے حصول کیلئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے پر دو گرپوں میں تصادم شروع ہوگیا جس میں لاٹھیوں کے استعمال سے 18 افراد زخمی ہو گئے۔موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے ہجوم کو منتشر کر کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں