افغان سیکیورٹی فورسز کی طالبان سے جھڑپوں میں 9 اہلکار ہلاک

بغلان: افغان صوبے بغلان میں سیکیورٹی فورسز کی طالبان سے جھڑپوں کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے بغلان میں طالبان کے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں کے بعد طالبان 16 اہلکاروں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے جس کے نتیجے میں صوبہ فرح میں 20 ، بغلان میں 4، بدخشاں میں 8 اور ہیرات میں 5 اہلکار ہلاک ہوئے۔افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جھڑپوں کے نتیجے میں 62 طالبان ہلاک اور 58 زخمی ہوگئے تاہم متعدد علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں