یوم قدس فلسطین کے مناظر بحریہ ٹاٶن کے مظالم کی شکل میں ملیر کے باشندوں پر نظر آٸیں, یوسف مستی خان

بلوچ متحدہ محاذ کے سربراہ یوسف مستی خان نے بحریہ ٹاٶن کے عملے کی طرف سے نہتے عوام پر فاٸرنگ اور مظالم کی مذ مت کرتے ہوٸے کہا ہے کہ آج یوم قدس ہے لیکن فلسطین کے مناظر بحریہ ٹاٶن کے مظالم کی شکل میں ملیر کے باشندوں پر نظر آٸے۔ انہوں نے کہا کہ آج بحریہ ٹاٶن کے گارڈز نے فاٸرنگ کرکے چار افراد کو شدید زخمی کردیا اور پورا دن کاٹھور کا علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا تھا۔
یوسف مستی خان نے کہا کہ بحریہ ٹاون کی انتظامیہ کی طرف سے ایک مرتبہ پھر آج دھاوا بول دیا گیا اور اپنی سرزمین سے وفاداری اور قبضے کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی پاداش میں بحریہ ٹاون کے گارڈوں کی فاٸرنگ سے چار افراد شدید زخمی ہوۓ ہیں۔ انہوں نے بحریا ٹاٶن انتظامیہ پر FIR درج نہ کرنا حکومت سندہ اور پولیس کی جانبداریت کی واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے اس پوری صورتحال کی مذمت کرتے کرتے ہوۓ کہا کہ ملیر کے عوام اپنی شناخت اور وساٸل کے تحفظ کے لٸے کوشاں ہیں جو ان کا بنیادی ہے۔ انہوں نے کہا ملیر کے منتخب نماٸندوں کو اسی پوری صورتحال میں اپنے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاھٸٕے تھا لیکن وہ اپنی لیڈر شپ کی خوش نودی حاصل کرنے کے لٸے حاضریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔ یوسف مستی خان نے کہا ہے بحریہ ٹاون کے عملے کے اس طرز عمل سے لوگ مجبور ہیں کہ اپنا دفاع کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاون کے اس عمل سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی ادارے کو خاطر میں نہیں لاتے جس سے تمام اداروں کی حیثیت مشکوک ہوجاتی ہے ۔ انہوں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اتحاد کو مزید مضبوط بناٸیں اور بلوچستان اور باالخصوص کراچی کے تمام بلوچ اس مشکل وقت میں اپنے نہتے بھاٸیوں کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں