پسماندہ ہونے کے باوجود بلوچستان کے نوجوانوں میں قابلیت کی کمی نہیں، رحیم کاکڑ

کوئٹہ:مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر ناظم رحیم کاکڑ نے عبدالرحمن زئی قلعہ عبداللہ کے باکسر عزت اللہ کاکڑ نے برہنگم میں کک باکسنگ فائٹ میں پاکستان کی طرف سے مقابلے میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے کہ انہوں نے ایک پسماندہ ضلع عبدلرحمن زئی سے تعلق ہونے کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت صوبے اور ملک کیلئے ایک اعزاز حاصل کیا ہے مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن عزت اللہ کاکڑ کو بھرپورمبارکباد پیش کرتی ہے بیان میں مرکزی اور صوبائی حکومتوں اور خاص کر میڈیا چینلوں کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کی ہے یہ اعزاز اگر پنجاب کے کسی نے حاصل کیا ہوتا تو مرکزی حکومت اور صوبائی حکومتیں آسمان سر پر اٹھاتے مگر احساس محرومی سے بھر پور علاقے ضلع قلعہ عبداللہ کے لئے کسی سطح پر آواز نہ اٹھانا ایک مجرمانہ اور شرمناک عمل ہے اور نفرت کی ایک مثال ثابت ہوچکی ہے سپورٹس کے محکموں سوشل میڈیا کو چاہیے کہ وہ عزت اللہ کاکڑ کی شاندار کامیابی پر ان کی حوصلہ افزائی کریں مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن اس کو ہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں