ہرنائی، سنجاوی روڈعوام کا درینہ اجتماعی مسئلہ تھا جسے حل کردیا ہے،نورمحمد خان دمڑ
کوئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی کوئٹہ،ہرنائی سنجاوی روڈ کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرکے اور فنڈز کی منظوری اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سنگ بنیادرکھنے اور افتتاح کرنے کے بعد ایک نام نہاد اور مستردہ شدہ پشتون قوم پرست جماعت کے عہدیدار و سابق صوبائی وزیر کی جانب سے ہمارے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں پر سیاسی سکورینگ اور عوام میں اپنے کھوئی ہوئی سیاسی ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے ہمیں حلقے کے عوام نے اپنے ووٹوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا سلیکٹڈ کا واویلاکرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی ضلع ہرنائی کے کارکنوں اور عہدیداروں،معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی پرلیمانی سیکرٹری جنگلات سردار مسعود خان لونی،چیئرمین سید شادی گل بخاری،نورسلطان ملازئی، ضمیر ترین اور دیگر بھی موجود تھے ہرنائی کے وفد نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو ہرنائی کوئٹہ روڈ،ہرنائی سنجاوی روڈ کی منظوری اور وزیرسنگ بنیاد اور افتتاح کرانے پر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہرنائی کے تمام عوام کایہ درینہ اجتماعی مسئلہ تھا جسے آپ نے حل کردیا ہے اور ضلع ہرنائی کے تمام عوام آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہے وفد نے آنے والے وفاقی و صوبائی پی ایس ڈی پی کے حوالے سے بھی بات اور ہرنائی سبی روڈ کی تعمیر کووفاقی یا صوبائی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی استدعا کی صوبائی وزیر ہرنائی سبی روڈ کی تعمیر کیلئے جدوجہد کرنے کی یقین دہانی کی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار یہی نام نہاد قوم پرست اورمذہبی جماعتیں ہے جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں تو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کام نہیں کیا اور اب جب ہم نے اپنے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بڑے بڑے میگاروجیکٹ منظور کرائے تو یہ ان بڑے میگاپروجیکٹ کی منظوری کو دیکھ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر منفی پروپیگنڈہ پر اترآئے ہے اور صوبے میں جاری ترقی کا پہہ روکنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم موجودہ حکومت نے انتہائی مختصر مدت میں بڑے بڑے میگا پروجیکٹ شروع کرکے صوبے کو ترقی کی راہ پرگامزن کردیا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہم موجودہ حکومت کے دور میں ہم نے اپنے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے عوام کے اجتماعی مفادات کے لئے جو بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے اور میگاپروجیکٹ منظور کرائے ہے یہ قوم پرست اپنے دور حکومت ایک ہی منصوبہ عوام کو بتائے انہوں نے کہاکہ شاہد فائلوں کی حد تک نام نہاد پشتون قوم پرست جماعت نے اپنے دور اقتدار میں کئی ایسے بڑے منصوبے منظور کرائے ہونگے لیکن زمین پر تو کوئی بھی منصوبہ نظر نہیں آرہا ہے ہیں انہوں نے کہاکہ قوم پرستی کے نام پر ووٹ لینے والے قوم پرست جماعت نے اپنے دور اقتدار میں پشتون قوم کی ترقی بجائے اندورن وبیرون ممالک اپنے زاتی جائیدادبنانے کو ترجیحی دی تھی اور اقتدار کرپشن،کمیشن کے نشے میں اتنے مگن تھے کہ انہیں قوم کا کوئی احساس نہیں رہا اورہزاروں ملازمتیں صرف ایک محکمہ تعلیم ہی میں خالی تھے جن پر نام نہاد قوم پرست جماعت نے غریبوں کو تعینات کرنے کے بجائے خالی چھوڑے کرگئے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے عوام کے اجتماع مسائل کیلئے ہمیشہ ترجیحی دی ہے انہوں نے کہاکہ ہرنائی کوئٹہ روڈ،ہرنائی سنجاوی روڈ،زیارت کوئٹہ روڈ، زیارت سنجاوی روڈ کی منظوری سے نام نہاد قوم پرست اور مذہبی جماعتیں بوکھلاہٹ کاشکار نظر ہوکر منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں


