بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی دیگر خوشیوں سے بڑھ کر ہوتی ہے، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز

کوئٹہ:وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان بلوچستان میں مذہبی تہواروں اور دیگر خوشیوں سے بڑھ کر خوشی لاپتہ افراد کی بازیابی کا ہے جب کوئی لاپتہ شخص بازیاب ہوتا ہے تو گھر کے چھوٹے اور بڑوں کی خوشیاں قابل دید ہوتی ہےسماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی پر گھر میں کئی دنوں تک خوشیوں کا سماں ہوتا ہے تمام عزیز و اقارب اور دوست و احباب مختلف علاقوں سے آکر بازیاب ہونے والے شخص کے اہلخانہ کو مبارک دیتے ہیں اس لیے ریاست سے گزارش کرتے ہیں کہ عید پر لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنا کر غمزادہ خاندانوں کے خوشیوں کو دوبالا کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں