افغانستان میں امن مذاکرات میں پاکستان کا بہترین کردار ہے ،قاسم سوری

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر ) قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن مذاکرات میں پاکستان کا بہترین کردار ہے جس کی وجہ سے ہندوستان یہاںدہشت گردی کرارہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے ، بلوچستان حکومت میں بعض ارکان کے جو اختلافات ہیں انہیں مل بیٹھ کر حل کرلیا جائے گا ،کورونا کے خلاف ہمارے ڈاکٹرز اور دوسرا عملہ جس جانفشانی سے کام کررہاہے وہ قابل تحسین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال ، بی ایم سی ہسپتال اور سول ہسپتال میں ویکسی نیشن سینٹرز ، کورونا وارڈز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے تینوں ںہسپتالوں کے دورے کے موقع پر کورونا وارڈز ، ویکسی نیشن سینٹرز کے دورے کئے جہاںتمام دستیاب چیزوں پر اطمینان کا اظہار کیا ، صفائی کا نظام بہتر پایا ، ہمارے ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل اور نرسنگ سٹاف جس جانفشانی سے کام کررہ اہے وہ قابل تحسین ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کورونا کی وباء بڑی تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے انڈیا میں چار چار لاکھ کیسز روزانہ آرہے ہیں وہاںلوگ سڑکوں پر پڑے ہیں اس وباء کو روکنے کے لئے حکومت نے 8سے 16مئی تک مکمل لاک ڈائون ل گایا ہے اگر ہم ایسا نہیں کریںگے تو یہ وباء پاکستان میں بھی بڑی تیزی کے ساتھ پھیل جائے گی ۔ قاسم خان سوری کا کہنا تھاکہ لاک ڈائون عوام کو بچانے کے لئے لگایا گیا ہے یہ تاجروں کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے اس لئے عوام عید پر ایس او پیز پر عمل درآمد کرے اور گھروں میں رہے ۔ انہوںنے بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں فورسز پر حملوںکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن مذاکرات ہورہے ہیں دشمن ممالک وجہ سے ہمارے ملک میںدہشت گردی کرارہاہے ، بلوچستان حکومت میں اختلافات کے حوالے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کوئٹہ آئے تھے وزیراعلیٰ اور ہماری پارٹی کے پارلیمانی وفد نے ان سے ملاقات کی ، مسائل ہر گھر میں ہوتے ہیں انہیں مل بیٹھ کر حل کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں