سروسز کی معطلی اچھا عمل نہیں، بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن
کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرز کے اساتذہ کا ہسپتالوں میں سروسز کی معطلی سے لا تعلقی کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسی صورتحال میں تمام سروسز کی معطلی کو اچھااقدام نہیں سمجھتے کیونکہ یہ وقت بائیکاٹ کا نہیں بلکہ خدمات کا ہے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس پر پولیس کی جانب سے تشدد ناقابل برداشت اقدام ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ڈاکٹروں کو تمام حفاظتی کٹس فراہم کریں ان خیالات کااظہار بولان میڈیکل ٹیچرز ایسو سی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر خلیل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں سروسز فراہم نہ کرنے کے فیصلے سے لاتعلقی کا فیصلہ ہم نے اجلاس کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ ایسی صورتحال میں تمام سروسز کا معطل ہونا اچھاعمل نہیں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس پر پولیس تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں کوروناوائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات کسی صورت قابل اطمینان نہیں حکومت اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرکے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے حکومت تمام ہیلتھ ورکرز کو حفاظتی کٹس اور آئسولیشن کیلئے باعزت جگہ کا اعلان کرے۔