لاپتہ افراد کیلئے قائم کمیشن نے 4513 کیسز نمٹا دیئے
اسلام آباد:لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 31مارچ 2020 تک 4513 کیسز نمٹا دیئے۔ کمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق مارچ 2020کے دوران کمیشن کو 24 نئے کیس موصول ہوئے جس کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 6628 ہوگئی۔کمیشن نے 31مارچ 2020 تک ان میں سی4513 کیسز نمٹا دیئے ہیں۔ کمیشن نے مارچ کے دوران 395 سماعتیں کیں جن میں سے اسلام آباد میں 198،کراچی میں 134اوربلوچستان میں 63 سماعتیں کی گئیں۔ کمیشن کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال او دیگر معزز ممبران نے نہ صرف لاپتہ فرد کی فیملیز کا موقف ذاتی طور پر سنا بلکہ ان کی جلد از جلد بازیابی کے لئے کوششیں بھی کیں
Load/Hide Comments