مسلمانوں کو بربریت سے نجات دلانے کے لیے صالح قیادت کی ضرورت ہے، حافظ حمداللہ
کوئٹہ:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے مبارک اور بابرکت ایام میں افغانستان اور فلسطین میں مظلوم مسلمانوں کی بہتی لہو پر عالم اسلام غمزدہ جبکہ غلام حکمران خواب خرگوش سوئے ہوئے ہیں کفریہ غلامی میں مسلم حکمرانوں کے جھکے سر مسلمانوں کے قتل عام کہ ذمہ دار ہے مظلوم مسلم ملت کو ظلم و بربریت سے نجات دلانے کیلئے صالح قیادت کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر عید ملن کے موقع پر جمعیت علمااسلام کے کارکنوں قبائلی و سیاسی رہنماں علما کرام اور طلبہ کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ملک پر مسلط قابض غیر جمہوری بے اختیار حکومت نظام مملکت کے فیصلوں میں بااختیار نہیں نمائشی وزیراعظم اور وزرا ایک وزارت کیلئے ذلت رسوائی اور غلامی کی تمام حدیں پار کر چکی ہیں حکمران جماعت میں سیاسی بصیرت ہوتی تو وہ دوسروں کے فیصلوں کا ملبہ اپنے سر نہ لیتے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے معاملے میں حکمرانوں کی طبقاتی تفریق اور غیر سنجیدہ پن کی وجہ سے کرونا متنازعہ بنی شیشے کے محل میں بیٹھ کر غریب دوکانداروں پر لاک ڈاون کے فرمان جاری کرنے والوں کی وجہ سے غریب عید کی خوشیوں سے محروم رہیں۔


