کراچی:ٹرک میں چھپ کرچمن جانیوالے50افرادپکڑے گئے
کراچی،کراچی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور ٹرک کر چھپ کر جانے والے50افراد کو پکڑ لیا،12افرادکو گرفتار کرکے باقیوں کو جانے کی اجازت دے دی۔پولیس کے مطابق ٹرک میں سوارافراد کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے اس میں سوار ہوئے اور چمن جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔پکڑے جانے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں بعد ازاں پولیس نے جانے کی اجازت دے دی۔ ٹرک میں سوار 12 افراد کو گرفتار کرکے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گرفتار افراد سے دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ تین ٹرک لوگوں کو چھپا کر نکلے تھے، تاہم یہ ٹرک راستہ بھول گیا تھا۔
Load/Hide Comments