فلسطین پر حملے، جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب
نیویارک:فلسطین پر اسرائیل کے بے رحمانہ حملوں اور 200 سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس 20 مئی کو ہوگا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکون بوزکیر نے اجلاس کی طلبی کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق اجلاس عرب گروپ اور اسلامی تعاون تنظیم کے مستقل ممبر کی درخواست پر طلب کیا گیا۔واضح رہے کہ غزہ کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس گزشتہ روز بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا اور کوئی ٹھوس ردعمل سامنے نہ آ سکا تھا۔چینی وزیرخارجہ کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا نے فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کا اعلامیہ رکوادیا۔
Load/Hide Comments


