حکومت پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کو بھی تنخواہیں اداکرے‘میرخالدلانگو

کوٹ لانگو، قبائلی وسیاسی رہنما سابق وزیرخزانہ میرخالد لانگو نے کہاہے کہ حکومت پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کوبھی تنخواہیں ادا کرے کیونکہ کورونا وائر س کی وجہ سے اس وقت تمام طبقے انتہائی مشکلات کا شکارہیں کورونا وائرس کے بعد لاک ڈاؤن کے باعث غریب اور دیہاڑی دار لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں انکے بچے پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم ہونے کی وجہ سے اب وہ انکی فیس دینے کی اسطاعت نہیں رکھتے ہیں جبکہ پرائیویٹ سکول والے فیس وصول کررہے ہیں سکول مالکان نے بھی فیس وصول نہ کرنے کی اسطاعت نہیں اس لیئے حکومت والدین اور پرائیویٹ سکولز کی پریشانی کو مدنظررکھتے ہوئے اساتذہ کو تنخواہیں جاری کرے تاکہ وہ بچوں سے فیس نہ لیں۔انہوں نے کہاکہ سکولوں کے اساتذہ کے چولہے اسی سکول کے تنخواہ سے چلتے ہیں ہمیں تمام چیزوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک دوسرے کی مددکیلئے آگے آناہوگا کیونکہ یہی وقت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے تعاون کرکے اللہ کو راضی کرسکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں