ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قبائلی تنازعات کو حل کرنا سب کی ذمہ داری ہے،زابد خان ریکی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد خان ریکی نے کہا ہے کہ ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قبائلی تنازعات کو حل کرنا سب کی ذمہ داری ہے، عوامی مسائل کے حل کے لئے وہ روز اول سے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میرانزئی ہاؤس دالبندین میں سردار حفیظ اللہ میرانزئی سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں علاقائی،سیاسی و قبائلی معاملات پر گفت و شنید ہوئی۔ اس موقع پر ایم پی اے حاجی زابد خان ریکی نے کہا کہ قبائلی معاملات کو حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ قبائلی تنازعات ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت علما اسلام عوامی مسائل اور تنازعات کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی،عوام کے مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتے ہر مظلوم کی حمایت اور حق بات کہنا ہمارے جماعت کے منشور کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے اسمبلی کے اندر اور باہر عوام کے جائز حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ سردار حفیظ اللہ میرانزئی نے ایم پی اے واشک حاجی زابد خان ریکی کے اعزاز میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر جے یو آئی چاغی کے ضلعی نائب امیر حافظ حسین احمد، حاجی عبدالرف ریکی، میر محمد اعظم ریکی، حاجی عبداللطیف عادل میرانزئی ودیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں