بورس جانسن دوسرے روز بھی آئی سی یو میں

لندن:برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن پچھلے دو دنوں سے کورونا کے باعث ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں ہیں، برطانیہ کے وزیر اعظم کا کچھ دن پہلے کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھاجس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے اور دو دن پہلے صحت کی زیادہ خرابی کی وجہ سے وہ ہسپتال میں منتقل ہوئے تھے اور اس دن سے آئی سی یو میں ہیں۔برطانیہ بھی دیگر ممالک کی طرح عالمی وباء کرونا کا سامنے کر رہے ہیں، برطانیہ کا وزیر صحت بھی کچھ دن پہلے کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں