جسٹس فائز عیسیٰ ملک کے نظام عدل کے اندھیروں میں دیے کے کی مانند ہیں، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ملک کے نظام عدل کے اندھیروں میں دیے کے کی مانند ہیں، وکلاء اور باشعور عوام اس دئیے کو بجھنے نہیں دیں گے، میاں نواز شریف کی جائیدار نیلام کر کے نواب اکبر بگٹی کی یاد تازہ کردی گئی نواب بگٹی کو دنیا سے اوجھل کرکے دلوں سے نہ نکالاجاسکامیاں نواز شریف کیخلاف ہر کاروائی بھی ریت کا گھرثابت ہوگی، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ملک کے نظام عدل کے اندھیروں میں دیے کی مانند ہیں جس سے کوتاہ نظر چمگاڈر گھبراکر پروپیگنڈہ کا سہارا لے کر اس دیے کی روشنی کو م ہم یا گل کرنا چاہتے ہیں مگر انشاء اللہ پاکستان کے وکلاء اور باشعور عوام اس دیے کو بجھنے نہیں دیں گے اسکی آبیاری اپنے خون سے کریں گے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی اراضی نیلام عین اسی طرح کی گئی جیسے نواب بْگٹی کی شہادت کے بعد انکی رہائش گاہ کو 2006 میں مسمار،مال واسباب ہضم اور گرانقدر لائبریری دستبر د سے نہ بچ سکی تاہم نواب بگٹی کو دنیا سے اوجھل کرکے دلوں سے نہ نکالاجاسکامیاں نواز شریف کیخلاف ہر کاروائی بھی ریت کا گھروندہ ثابت ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں