بلوچستان کے محنت کش طبقہ و ملازمین کے مفادات کسی بھی طرح کا سمجھوتہ قبول نہیں،یونس عزیز زہری

خضدار:جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی کونسل کے ممبر رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ جے یوآئی بلوچستان میں عوام کی رہنمائی کے لئے فعال کردار ادا کررہی ہے ماضی اور موجودہ دور میں محنت کش ہوں ہیلتھ ورکررز اور ٹیچرز ہوں ہر شعبہ فکر کے لئے جمعیت علمائے اسلام نے آواز اٹھائی ہے اور کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے ہماری جماعت پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر ہمیشہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتی رہی اور عوام کے شانہ بشانہ کردار نبہایا بلوچستان میں صوبائی امیر ایم این اے مولانا عبدالواسع کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام منظم فعال اور عوامی جماعت بننے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ جے یوآئی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع ایک معاملہ فہم تجربہ کار سیاسی رہنماء ہیں ان کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام بلوچستان میں فعال اور پہلے سے بھی زیادہ بہتر مقاصد حاصل کررہی ہے۔پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بڑے بڑے جلسے ہوں یا فلسطین اور کشمیر کے حق میں ریلیاں اور مظاہرے ہوں جمعیت علمائے اسلام نے فرنٹ لائن کا کردار نبہایا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے محنت کش طبقہ و ملازمین کے مفادات کسی بھی طرح کا سمجھوتہ قبول نہیں جمعیت علمائے اسلام ان کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ رہ کر جدوجہد میں شریک رہی اور اختیار داروں پر دباؤ بڑھانے کی کوشش و عوامی مسائل کے لئے کردارادا کیا ہے۔ جے یوآئی آئندہ بھی اسی جذبے کے تحت سیاسی میدان میں رہ کرعوام کی رہنمائی کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں