دولاپتہ افراد کے بازیاب ہوکرگھر کو پہنچنے کی تصدیق ہوگئی،محکمہ داخلہ

کوئٹہ: وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت تیسرے روز بھی جاری رہی تیسرے روز کی سماعت کے دوران دو مزید لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکرگھر کو پہنچنے کی تصدیق ہوگئی محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم حکومتی کمیشن نے کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ کے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں تیسرے روز بھی لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج فضل الرحمان کی سربراہی میں بدھ کو چار لاپتہ افراد کے کیسزکی سماعت کی گئی،سماعت کے دوران دو لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچنے کی تصدیق ہوئی،بازیاب ہونیوالے دونوں افراد کا تعلق ضلع کیچ سے ہے، کمیشن نے دو روز کے دوران 30 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی جس میں چھ لاپتہ افراد بازیاب ہو گئے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی سماعت 29مئی تک جاری رہے گی چھ روزہ سماعت کے دوران کمیشن 61افراد کے کیسز کی سماعت کریگا

اپنا تبصرہ بھیجیں