ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اسرائیل
تل ابیب:اسرائیلی انٹیلی جنس کے وزیر ایلی کوہن نے زور دے کر کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔انہوں نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ نمٹنے کے لیے تمام آپشنز کھلے ہیں۔ ہم اسے جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے۔ شام، یمن کے علاوہ لبنان اور غزہ میں بھی ایران کی کھلی مدخلت جاری ہے۔یوسی کوہن نے کہا کہ ایران ان ممالک میں گروہوں کو مسلح کر رہا ہے۔یہ ایک خطرناک ٹیومر ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ وہ شام میں کیا ڈھونڈ رہا ہے کیوں کہ اس نے وہاں اسکول اور اسپتال نہیں بنائے ہیں۔انہوں نے غزہ کے معاملے پر بھی زور دیا اور کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا اس سے عرب ممالک کے ساتھ امن معاہدوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
Load/Hide Comments


