حب اور وندر میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق
حب :حب اور وندر میں دومختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ایدھی ذرائع کے مطابق ساکران کے قریب نورانی موڑ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا جاں بحق اور زخمی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ حبیب ولد ولی محمد کے نام سے ہوئی جبکہ حادثے میں سلمان زخمی ہوگئے زخمی کو طبی امداد کی فراہمی کے کراچی ریفر کردیا اس کے علاوہ وندر ناکہ کھارڑی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ کی ٹکر سے کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
Load/Hide Comments


