مستونگ، مسافر ویگن اور پک اپ گاڑی میں تصادم، بچوں سمیت 8افراد زخمی

مستونگ: مستونگ کے علاقے میں مسافر ویگن اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں بچوں سمیت8افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے ولی ان بائی پاس پر النورہوٹل کے قریب مسافر ویگن اورپک اپ میں تصادم کے نتیجے میں بچوں سمیت 8افراد معراج خان،جنیداحمد،طارق،اخترمحمد،پسندخان،مدثر اور مہران زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں