افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں مزید دو ہفتے بند رہینگی، پاکستان

اسلام آباد:پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدیں مزید 2 ہفتے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بتایا کہ 28 مارچ کو فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملکی سرحدیں 11 اپریل تک کیلئے بند رہیں گی اور اب فیصلہ کیا گیا کہ انہیں 11 اپریل کے بعد مزید 2 ہفتے بند رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ فیصلے میں 6 سے 9 اپریل کا استثنی دینے کا کہا گیا ہے، دراصل افغانستان کی حکومت نے اس دوران چمن اور طور خم سرحد کھولنے کی درخواست کر رکھی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ درخواست ان افغان شہریوں کے لیے کی گئی جو عارضی وقت کیلئے پاکستان آئے ہوئے تھے اور واپس جانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر جو خوراک کا مال جاتا ہے اس حوالے سے لائحہ طے کیا جارہا ہے، جس کے بعد فوڈ ٹرانزٹ افغانستان جاسکیں گی۔معید یوسف نے کہا کہ افغانستان فوڈ ٹرانزٹ کے حوالے سے مکمل پراسس طے پایا ہے تا کہ واپسی پر وہ ہمارے لیے خطرہ نہ بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں