چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی وزیراعلیٰ کو پرواہ نہیں، عوامی حلقے

اوستہ محمد: حکومت بلو چستان مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، شہریوں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہو رہا ہے لیکن وزیر اعلیٰ کو کوئی پرواہ نہیں، اپوزیشن جماعتیں شہریوں کو امن امان کے لئے آواز اٹھائیں، عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے عوامی حلقوں نے اپنے اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہو رہا ہے لیکن حکومت کو کوئی پرواہ تک نہیں، پورے بلو چستان میں ڈاکو راج ہے، خاص کر کے نصیر آباد ڈویژن میں لوگ غیر محفوظ ہیں موجودہ ڈی آئی جی کے ہوتے ہوئے امن امان ناممکن ہے، عوام نے اپوزیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حکومت کے خلاف آواز اٹھائیں اور شہریوں کی چادر چار دیواری اور امن امان کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں