حکومت کا بجٹ کو کسی صورت پاس نہیں ہونے دینگے،یعقوب ناصر

لورالائی:پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے لورالائی میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اخلاقی طور پر مستعفی ہوجائے بجٹ کو کسی صورت پاس نہیں ہونے دینگے حکومت نے ابتک اپنے تین سالوں میں پچاس لاکھ افراد کو بے روز گار کر دیا ہے حکومت نے اسی طرع ائی ایم ایف ورلڈ بنک اور دیگر اداروں سے تیرہ ہزار ارب کا قرض لیکر قوم و ملک کو گروی کر د یا انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کے دور میں دو کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں آئی ایم ایف نے ایک بار پھر حکومت کو کہہ دیا ہے کہ وہ ایک سو چالیس ارب کے نئے ٹیکس عوام پر لگائیں انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے عوام پر ترس کھائیں لوگوں کی زندگی مشکل سے مشکل بنتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے پیسے بھی ائی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سے لے کر ادائیگی ملکی سالمیت کے ساتھاچھا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پورا زور میاں برادران کے خلاف جعلی کیسز پر ہے ملک و قوم کا انکے ساتھ کوئی درد نہیں قوم مہنگائی میں پھس رہی ہے اور وزیر اعظم جعلی تقاریر کرکے اپنا شوق پورا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب سندھ اور بلوچستان پانی کے ایشو پر اپس میں لڑ رہے ہیں لیکن وزیر اعظم کو اسکی کوئی پرواہ تک نہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ کو فضائی حدود کے استعمال اور بلوچستان و کے پی میں ایئربیس فراہم کیئے تو اسکے خلاف قومی اسمبلی سینٹ اور عوامی فورمز پر اسکے خلاف سخت احتجاج کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران اور افغانستان کے خلاف اپنی سرزمین کسی صورت استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیگا انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اسلامی و فلاحی ملک ہے ہم کسی کے غلام نہیں امریکہ اور دیگر مغربی ممالک پر یہ بات واضح کر دی جائے کہ ہم کسی طرع کا ڈکٹیشن قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت سرکاری ملازمین کو دیگر صوبوں کی طرع پچیس فیصد الاونس دینے کا اعلان انے والے بجٹ میں کرے پی ایم ایل این ملازمین کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اب پی پی اور اے این پی کی واپسی قیادت سے معذرت مانگنے پر ہی منحصر ہے حکومت میڈیا کو دبانے کی جو ناراوا کوشش کررہی ہے ہم اسکے سامنے دیوار کی طرع کھڑے ہونگے میڈیا کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور نہ ہی کوئی دھونس دھمکی تسلیم کرینگے انہوں نے حامد میر کے دلیرانہ موقف کی تائید کی اور انھیں قوم کا ہیرو اور بے باک صحافی قرار دیتے ہوئے اپنے بھر پورمدد کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں