عوام کے بنیادی مسائل کا حل و دیگر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، نور محمد دمڑ

کوئٹہ: صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب کے عوام کے اجتماعی بنیادی مسائل حل اور حلقے کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیحی ہے ان خیالات کااظہارحلقے کے نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے میں صحت، تعلیم، پینے کی صاف پانی، فارم ٹو مارکیٹ سڑکوں کی تعمیر زمینداروں کے لئے زرعی تالابوں، نالوں کی تعمیر بجلی، حفاظتی بندات سمیت، روزگار کی فراہمی، سپورٹس کی فروغ ودیگر تمام مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوشش کررہاہوں صوبائی وزیر نے ان سے ملاقات کے لئے آنے والے نوجوانوں کے مسائل سنے اور ان کے جلد حل کے لئے یقین دہانی بھی کروائی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ ہم عوام کے بنیادی مسائل کا حل چاہتے ہیں صوبائی وزیر نے کہاکہ ہماری کوشش رہی ہیں حلقہ انتخاب کے عوام کے مسائل بلاتعصب رنگ ونسل زبان قومیت، زئی خیلی، اور سیاست بالاتر ہوکر حل کرو انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام کیلئے میر دروازے 24 گھنٹے کھلے ہے عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے بلا ججک مجھ سے مل سکتے ہے اور انکے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرونگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں